8 اپریل 2013 - 19:30
صہیونی حکومت کا فلسطینی رہنماوں کے قتل کا منصوبہ

صہیونی حکومت کے بعض فوجی ذرائع نے غزہ پٹی میں فلسطینی رہنماؤں کے قتل پر مبنی پالیسی پر ایک بار پھر عمل در آمد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

ابنا: صہیونی حکومت کے سرکاری ریڈیو کے اعلان کے مطابق قابض حکومت نے غزہ پٹی کے محاصرے کو مزید سخت کرنے ، تمام  گذرگاہوں کو بند کرنے اور اسکے بعد صہیونی شہروں پر میزائل حملے کرنے والے کمانڈروں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئی صہیونی حکومت نے اسلامی مزاحمت کی تحریک "حماس " کو مقبوضہ فلسطین کے جنوبی شہروں پر میزائل حملوں کی ذمہ دار قرار دیا ہے۔صہیونی حکومت کی جانب سے حماس کے رہنماؤں کو قتل کی دھمکیاں ایسی حالت میں دی جارہی ہیں کہ اس قابض حکومت نے بارہا جنگ بندی معاہدے کی بھی خلاف ورزی کرتے ہوئے دسیوں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲