7 اپریل 2013 - 19:30
روس کا بھی شمالی کوریا میں سفارتخانہ بند نہ کرنے کا اعلان

چین کے بعد روس نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ شمالی کوریا میں اپنا سفارت خانہ بند نہیں کرے گا۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق روس نے کہا ہے کہ پیونگ یانگ میں واقع غیرملکی سفارت خانوں کو خالی کرنے پر مبنی شمالی کوریا کے نوٹس کے باوجود روس فی الحال اپنا سفارت خانہ بند نہیں کرے گا۔پیونگ یانگ میں روسی سفارتی وفد کے ترجمان سامسونوف نے کہا ہے کہ روسی سفارت خانہ معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے اور فی الحال سفارت خانہ بند کرنے کا  کوئي پروگرام نہیں ہے۔روس سے پہلے چین بھی اعلان کرچکا ہے کہ وہ شمالی کوریا میں اپنا سفارت خانہ بند نہیں کرے گا۔چینی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ شمالی کوریا میں چین کا سفارت خانہ بدستور کام کرتا رہےگا شمالی کوریا سے کہا کہ وہ ملک میں چینی سفارت کاروں، شہریوں اور چینی سرمائے کے تحفظ کی ضمانت دے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ وہ10 اپریل  کے بعد شمالی کوریا میں مختلف ممالک کے سفارت کاروں کی سیکورٹی کی گارنٹی نہیں دے سکتا۔ شمالی کوریا کی طرف سے مختلف ممالک کو خط بھیج کر اپنے سفارت خانوں کو خالی کرنے کے لئے بھی کہہ دیا گيا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲