7 اپریل 2013 - 19:30
سعودی عرب کے شرابی سفارتکارپرایران سےخارج ہونے پرپابندی عائد

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے سفارتکارنےایک ایرانی شہری کو قتل کیا ہے جس وجہ سے اس پر ایران سے خارج ہونے پر پابندی عائد ہے سعودی سفارتکار نے شراب اور مستی کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے ایک ایرانی شہری کو کچل دیا تھا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے سفارتکارنےایک ایرانی شہری کو قتل کیا ہے جس وجہ سے وہ ایران سے ممنوع الخروج ہیں سعودی سفارتکار نے شراب اور مستی کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے ایک ایرانی شہری کو کچل دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی سفارتکار نے ڈرائیونگ سے پہلے شراب پی رکھی تھی جس کی وجہ سے اس نے تعادل کھو دیا اور ایک  ایرانی شہری کو کچل دیا ، ۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ سفارتی طریقہ سے اس معاملے کا پیچھا کررہا ہے اور سعودی حکام کے ساتھ اس سلسلے میں مذاکرات جاری ہیں انھوں نے کہا کہ صورتحال واضح ہونے تک سعودی سفارتکار ایران سے ممنوع الخروج ہیں۔
.....
/169