ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کل رات عید نوروز کی مناسبت سے مجلس شورای اسلامی کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں نئے ھجری شمسی سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نیا سال ایرانی قوم کیلئے عزت،کامیابی،امن و سلامتی اورترقی و پیشرفت کا سال ہو۔صدر مملکت احمدی نژاد نےکہا کہ ہمارے دشمنوں کی یہ کوشش ہے کہ ایرانی قوم کو مایوس کریں،لیکن جب ایرانی عوام میدان میں آئے تو تمام چیزيں بدل جائیں گی، اسی لئے ہماری تمامتر کوششیں،انتخابات میں وسیع پیمانے پرعوام کی شرکت کیلئے ہونی چاہیئے۔صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نےخدا کیلئے کام اور الہی توفیق پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے برادرانہ اور خوشگوار ماحول ميں انتخابات کےانعقاد کیلئے کوشش کرنی چاہئيے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 407123
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ دشمن کی نفسیاتی جنگ اور دباو میں آکر اپنے اصول اور اھداف سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ۔