7 اپریل 2013 - 19:30
بلوچستان میں تفتان پسنجر کو اڑانے کی ناکام کوشش

بلوچستان کے شہردالبندین کے قریب دہشتگردی کے ایک واقعہ میں تفتان پسنجر دھماکے سے بال بال بچ گئی تاھم دھماکے سے ریلوے ٹریک کا 2 فٹ حصہ متاثر ہوا۔

ابنا:  کوئٹہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے دالبندین کے قریب تفتان سے کوئٹہ جانے والی تفتان پسنجرکو دھماکےسے اڑانے کی کوشش کی جو ناکام رہی، دھماکہ ٹرین کے گزرنے کے بعد ہوا تاھم دھماکے سے ریلوے ٹریک کا دو فٹ کا حصہ متاثر ہوا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین اور اس کے مسافر بخیریت ہیں۔ ریلوے ٹریک کی مرمت کیلئے دالبندین سے امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ روانہ کردی گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲