ابنا: مجمع علمی فرہنگی کچورا پاکستان کی جانب سے سانحہ چلاس کی پہلی برسی کی مناسبت سے شہید الحاج علی نقی و شہید افتخار علی کچوروی اور شہید پروفیسر سبط جعفر و دیگر شہدائے پاکستان کے لئے "مجلس تجلیل شھدائے پاکستان" حسینہ بلتستان قم المقدس میں منعقد ہوئی جس سے حوزہ علمیہ کے استاد حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ غلام عباس رئیسی نے خطاب کیا۔ مجلس تجلیل شہداء کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد مجمع علمی فرہنگی کے ترجمان شیخ محمد لطیف مطہری نے علمائے کرام کو مجلس ترحیم میں خوش آمدید کہا۔ نادم شگری اور آقای ضمائری نے شہید پروفیسر سید سبط جعفر کے کلام سے مجلس ترحیم میں روح پھونک دی۔
مجلس تجلیل شہدائے پاکستان سے خطاب میں حوزہ علمیہ کے استاد شیخ غلام عباس رئیسی نے پاکستان میں اہل تشیع کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی امریکہ اور اس کے دستر خوان پر پلنے والے افراد کر رہے ہیں۔
حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ غلام عباس رئیسی نے کہا کہ امریکہ شام، مصر، عراق، ایران اور پاکستان کو تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے بادشاہ بھی امریکہ کے پٹھو ہیں۔ سعودی عرب نے جیل میں موجود خطرناک مجرموں کو رہا کرکے شام میں تخریب کاری کے لئے بھیج دیا ہے، تاکہ بشار الاسد کی حکومت ختم کرکے صیہونی ریاست اسرائیل کی مدد کرسکے۔
شیخ غلام عباس رئیسی کا کہنا تھا کہ اکثر تکفیری اور دہشتگرد گروہوں کی امریکہ، اسرائیل اور سعودی مالی مدد کر رہے ہیں، جس کے بعد یہ لوگ اسلام کے نام پر ہزاروں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کرتے ہیں۔ پاکستان کے معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں اہل تشیع کو متحد ہو کر اپنے مسائل حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ انہوں نے سانحہ چلاس میں شہید ہونے والے بےگناہ افراد کے حوالے سے کہا کہ حکومت اور اسکی ایجنسیاں اس قتل عام میں ملوث ہیں، اسی لئے ایک سال گزرنے کے باوجود بھی ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲