ابنا: برطانیہ میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق شام میں 35 عرب اور غیر عرب ممالک کے علاوہ 14 یورپی ممالک سے بھی 600 دہشت گرد مسلح کارروائیوں میں ملوث ہیں سعودی عرب ، قطر کویت، امارات ، اردن، لیبیا، تیونس، مصر، افغانستان ، پاکستان ، ترکی ، مراکش ، الجزائراور یمن میں سلفی وہابی تنظیم القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کے علاوہ یورپی ممالک کے 600 دہشت گرد بھی شام میں مسلح دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔رپورٹ کے مطابق شام میں مسلح سلفی وہابی دہشت گردوں کو بعض عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے سعودی عرب سلفی وہابیوں کا سرغنہ ملک ہے جہاں سلفی وہابی عقائد و افکار کی تربیت کی جاتی ہے اور پھر اسے پوری دنیا میں صادر کیا جاتا ہے۔ اسلامی ماہرین کا کہنا ہے کہ سلفی وہابی افکاردرحقیقت ابو جہل اور ابو لہب کے افکارکا ماحصل ہے جس میں تشدد اور دہشت گردی پائی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 600 دہشت گردوں میں سے 200 بلجیئم ، ہالینذ اور آئرلینڈ سے متعلق ہیں 30 سے 92 تک فرانسیسی ہیں بعض دہشت گرد البانیہ اور فنلینڈ سے ہیں یورپی دہشت گردوں میں زیادہ تعداد برطانوی دہشت گردوں کی ہے۔ تمام دہشت گرد القاعدہ سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ہیں۔...../169
6 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 406613
شام میں 35 عرب اور غیر عرب ممالک کے علاوہ 14 یورپی ممالک سے بھی 600 دہشت گرد مسلح کارروائیوں میں ملوث ہیں۔