4 اپریل 2013 - 19:30

پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر سے رینجرز اہلکاروں نے آپریشن کے دوران 18 طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابنا: پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر سے رینجرز اہلکاروں نے آپریشن کے دوران 18 طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر میں رینجرز کا ٹارگیٹڈ سرچ آپریشن جاری ہے جس میں کمانڈوز، خواتین اہلکاروں سمیت12 سو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ آپریشن کے دوران غیرملکی دہشت گردوں سمیت 18 افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیاگیا ہے گرفتار غیر ملکی ازبک باشندے ہیں جن کا تعلق القاعدہ سے بتایا جاتا ہے۔...../169