ابنا: العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اس ملک کے اٹارنی جنرل کی جانب سے معروف شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کو سزائے موت دیئے جانے کی درخواست کے خلاف شدید احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور مشرقی سعودی عرب کے عوام نے احتجاج کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔سعودی عرب کے شہر العوامیہ میں حریت پسند جوانوں کی تحریک کی اپیل پر یہ نعرے کل رات لگائے گئے جبکہ آج اس حوالے سے احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا گيا۔ سعودی عرب میں اس شیعہ عالم دین کے خلاف جارحیت کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں احتجاج کیا گيا ہے اور سعودی اٹارنی جنرل کی درخواست کی شدید مذمت کی گئی ہے اور اس حوالے سے سعودی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے شیخ باقر النمر کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گيا ہے۔ مجلس علمائے ہند نے بھی اس اقدام کی پرزور مذمت کی ہے ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسیز نے گذشتہ سال 10/ جولائی کو معروف شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کی گاڑی پر فائرنگ کرکے انھیں زخمی حالت میں بلا وجہ گرفتار کرلیا جس کی بناء پر پورے عالم اسلام خاص طور سے شیعیان جہان میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 405936
سعودی عرب میں اس ملک کے اٹارنی جنرل کی جانب سے معروف شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کو سزائے موت دیئے جانے کی درخواست کے خلاف شدید احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور مشرقی سعودی عرب کے عوام نے احتجاج کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔