3 اپریل 2013 - 19:30

روس کے دارالحکومت ماسکو میں "افغانستان، 2014 کے بعد"کے زیرعنوان منعقدہ کانفرنس کے شرکاء نے افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلاء پر تاکید کی ہے۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق روس کے دار الحکومت ماسکو میں ’’ افغانستان، ۲۰۱۴ کے بعد‘‘ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس میں شریک رہنماؤں نے نیٹو اور امریکہ کی افغانستان میں موجودگی کے بعد اس ملک میں بدامنی کے واقعات میں بڑے پیمانے پر اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ افغانستان کی سیکوریٹی کی ذمہ داری کو اس ملک کی حکومت کی سپرد  کرنا چاہیئے اور افغان عوام خود دوسرے ممالک کی مدد سے دہشتگردی اور منشیات کی پیداوار کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے روس کے اسٹرٹیجیک اسٹیڈنگ سینٹر کے سربراہ لئونیڈ رشٹینیکوف نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو، افغانستان میں مکمل ناکام ثابت ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان پر غیرملکی افواج کے قبضے سے اس ملک کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا بلکہ اس ملک میں بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہوا اور منشیات کی پیداوار بھی چالیس فیصد تک بڑھ گئی۔اس کانفرنس میں روس کے متعدد سیاسی و فوجی حکام سمیت اسلامی جمہوریہ ایران اور مختلف علاقائی ممالک کے سفارتکار شریک تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲