3 اپریل 2013 - 19:30

کراچی کے علاقے اتحاد ٹاوٴن میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے وابستہ 5 ملزمان سمیت 14 افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

ابنا: پاکستان کراچی کے علاقے اتحاد ٹاوٴن میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے وابستہ 5 ملزمان سمیت 14 افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے اتحاد ٹاوٴن میں رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا، آپریشن میں کمانڈوز اور خواتین اہلکاروں سمیت ایک ہزار اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران مکانات کی تلاشی کے ساتھ مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے،اس دوران سراغ رساں کتوں سے بھی مدد لی گئی۔ تقریباً 6 گھنٹے تک جاری رہنے والی اس کاروائی کے دوران کالعدم تنظیموں سے وابستہ 5 مبینہ ملزمان سمیت 14 افراد کو حراست میں لیکر مزید تفتیش کے لئے رینجرز اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے ملزمان سے کی جانے والی تفتیش کی مدد سے دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے میں مدد ملے گئی،جبکہ آپریشن کے دوران مختلف اقسام کے 52 ہتھیار،منشیات،3 دوربین اور 2 جیکٹس بھی برآمد کرلی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲