2 اپریل 2013 - 19:30

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روایتی ہتھیاروں کی تجارت کے معاہدے کی منظوری دیدی۔

 ابنا: ذرائع ابلاغ کے مطابق، نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روایتی ہتھیاروں کی تجارت کے حوالے سے ہونے والی رائے شماری میں 155 ممالک نے معاہدے کے حق میں ووٹ دیئے ، تین نے اس کی مخالفت جبکہ 22 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے جنرل اسمبلی کی 193 رکن ریاستیں اس حوالے سے اتفاق رائے میں ناکام رہی تھیں۔دس روز تک جاری رہنے والی بات چیت کے باوجود ایران اور شمالی کوریا نے اس معاہدے کی مخالفت کی۔ روایتی ہتھیاروں کی عالمی تجارت کا سالانہ حجم 80 بلین ڈالر بتایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے عالمی معاہدے کو مغربی طاقتوں ، لاطینی امریکہ اور افریقی ملکوں کی حمایت حاصل تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242