2 اپریل 2013 - 19:30

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہتھیاروں کی بین الاقوامی تجارت کو قواعد و ضوابط کے دائرہ کار میں لانے کے لئے پہلے عالمی معاہدے کو اکثریت سے منظورکرلیا ہے لیکن اس میں اجماع حاصل نہیں ہوسکا۔

ابنا: اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہتھیاروں کی بین الاقوامی تجارت کو قواعد و ضوابط کے دائرہ کار میں لانے کے لئے پہلے عالمی معاہدے کو اکثریت  سے منظورکرلیا ہے لیکن اس میں اجماع حاصل نہیں ہوسکا۔جنرل اسمبلی میں رائے شماری کے دوران 154 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی۔ ایران ، شمالی کوریا اور شام نے قرارداد کے مسودے کو ناکافی اور مغربی اہداف کے مطابق قراردیتے ہوئےمخالفت میں ووٹ ڈالے۔ جبکہ روس ،چین ،ہندوستان اور انڈونیشیا سمیت 23 ممالک کے نمائندے غیر حاضر رہے۔......./169