1 اپریل 2013 - 19:30

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے جزیرہ نمائے کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش و تنقید کرتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات و مفاہمت کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

ابنا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے جزیرہ نمائے کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش و تنقید کرتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات و مفاہمت کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ بان کی مون نے کشیدگي سے گریز کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پابندی کرے تاکہ کشیدہ صورتحال سے باہر نکلنے کی راہ ہموار ہوسکے یہ ایسی حالت میں ہے کہ شمالی کوریا کے حکام، جزیرہ نمائے کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی اصل وجہ واشنگٹن کی مداخلت، قرار دیتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی تجربات کے بعد سے، امریکہ ۔ جنوبی کوریا اور جاپان،اس ملک کے خلاف سخت مواقف اختیار کئے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242