1 اپریل 2013 - 19:30

اسلام آباد – نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ سافٹ ویئر تیار کر لیا۔

ابنا: چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے نادرا نے الیکٹرانک ووٹنگ سافٹ ویئر تیار کر لیا،آج سپریم کورٹ کو اس سافٹ ویئر سے متعلق بریفنگ دی جائے گیا۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن سے بھی سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے سافٹ ویئر سے متعلق رائے لی جائے گی۔ چیئرمین نادرا نے کہا کہ نادرا نے الیکشن امیدوار وں کی اسکروٹنی کا نظام وضع کرنے میں الیکشن کمیشن کی مدد کی۔ا سکروٹنی سسٹم سے ٹیکس ڈیفالٹرز اور دہری شہریت والے فلٹر ہو جائیں گے۔ طارق ملک نے کہا کہ ا ب تک 2کروڑ سے زائد لوگ نادرا کے ذریعے ووٹ چیک کر چکے،ایچ ای سی کو ڈگریوں کا ریکارڈ کمپوٹرائز کرنے میں بھی مدد دے سکتے ہیں....../169