ابنا: بحرین کے مختلف علاقوں کے عوام نے اپنے وسیع مظاہروں میں حکومت مخالف ان رہنماؤں سے اپنی یکجہتی کا بھی اعلان کیا جو آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں بند ہیں۔ سب سے بڑا مظاہرہ دارالحکومت منامہ میں ہوا جہاں مظاہرین نے عوام کی سرکوبی میں آل خلیفہ حکومت کے مظالم اور جارحانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کی اور جیلوں سے بے گناہ قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔ قابل ذکر ہے کہ بحرین میں فروری سنہ 2011 سے اس ملک کی ڈیکٹیٹرآل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں کے عوام اپنے ملک میں قانونی حکومت کے قیام اور سماجی انصاف سمیت برحق مطالبات کررہے ہیں جبکہ حکومت آل خلیفہ ان کے خلاف ہر طرح کے جارحانہ اقدامات کررہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
31 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404973
بحرینی عوام نے اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں حکومت مخالف مظاہرے کرتے ہوئے آل خلیفہ حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کیا ۔