ابنا: العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی حکومت کے کارندوں نے آج بحرین کے مختلف علاقوں میں ہونے والے مظاہروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ آل خلیفہ کے کارندوں نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے اور فائرنگ بھی کی۔ مظاہرین نے عوام کو قتل اور سرکوب کرنے کے سبب ڈکٹیٹر حمد بن عیسی آل خلیفہ اور بحرین کے دیگر حکام کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے بحرین سے غاصب سعودی فوج کے انخلا کا بھی مطالبہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
30 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404767
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے حملے میں متعدد بحرینی شہری زخمی ہوگئے ۔