ابنا: کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں دہشت گردوں نے درس گاہ کو بھی نہیں بخشا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق آج دہشت گردوں نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں اسکول پر دستی بم سے حملہ کیا اور اسکول کے اندر داخل ہو کر فائرنگ کی جس سے متعدد بچے زخمی جب کہ اسکول کا مالک رشید جاں بحق ہوگیا۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب اسکول میں سالانہ فنکشن کی تیاری کی جا رہی تھی ،پولیس کے مطابق اسکول کے مالک کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا ، جسے کالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔پولیس کے مطابق دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، جنہوں نے اسکول پر دستی بم سے حملہ کیا اور اسکول کے اندر فائرنگ کی۔ زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
29 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404259
کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاون میں ایک اسکول پر دستی بم سے حملہ، کئی بچے زخمی ہوئے جبکہ اسکول کے مالک جانبحق ہو گئے۔