ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پشاور میں ایک دھشتگردانہ بم دھماکہ میں ۶ افراد جانبحق اور ۱۴ زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ بم دھماکہ صدر کے مقام پر فوج کے ایک اڈے کے پاس اس وقت ہوا جب سرحدی فوجیوں کی ایک گاڑی قریب سے گذر رہی تھی۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے اور چودہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پیشاور کے ایک اعلی پولیس افسر نے کہا کہ خود کش حملہ آور سرحدی فوج کے سربراہ کو نشانہ بنانا چاہتاتھا۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ واضح رہے طالبان دہشتگرد پولیس اور سکیورٹی فورسس کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
28 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404019
پاکستان کے شہر پیشاور میں ایک دہشتگردانہ بم دھماکے میں چھے افراد جاں بحق اور چودہ زخمی ہوگئےہیں۔