28 مارچ 2013 - 19:30

مدرسہ علمیہ امام محمد باقر (ع) کے پرنسیپل نے کہا: ولایت فقیہ کی اطاعت ایک شیعہ کے لیے سند ہے کہ وہ اپنے وقت کے امام کی اطاعت کر رہا ہے۔ اگر کوئی ولی فقیہ کی اطاعت سے روگردانی کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ امام زمانہ (ع) سے منہ موڑ رہا ہے۔

اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان جموں کشمیر میں واقع مدرسہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام کے پرنسیپل حجۃ الاسلام و المسلمین سید مختار حسین جعفری نے ابنا کے نمائندہ سے گفتگو میں کہا: ہر دور کے امام  کی اطاعت اور پیروی واجب ہے۔ اور اس دور کے امام (ع) کی اطاعت کا واحد راستہ ولایت فقیہ کی اطاعت ہے۔ ولایت فقیہ امامت کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا: ولایت فقیہ کی اطاعت ایک شیعہ کے لیے سند ہے کہ وہ اپنے وقت کے امام کی اطاعت کر رہا ہے۔ اگر کوئی ولی فقیہ کی اطاعت سے روگردانی کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ امام زمانہ (ع) سے منہ موڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا: ولایت فقیہ اسلام کی عظمت کی علامت ہے۔ اس دور میں اسلام کی سربلندی صرف ولایت فقیہ سے وابستہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242