ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مقامی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ایک امریکی فوجی ، ایک افغانی جوان کے ہاتھوں صوبہ ننگرہار میں چاقو سے ہلاک ہوگیا ۔ غنی خیل علاقے کے کمانڈر حاجی زلمی خیل نے کہا کہ 14 سالہ جوان ، امریکی فوجی پر حملہ کرنے اور اسے موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ طالبان نے اعلان کیا ہے کہ اس جوان نے ان کے پاس پناہ لے رکھی ہے ۔ حالیہ مہینوں میں جنگ زدہ ملک افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں پر حملے میں اضافہ ہوا ہے ۔ صرف 2012 میں تقریبا تین سو غیر ملکی فوجی مارے گئے ہیں ۔ افغانستان میں امریکہ مخالف جذبات میں شدت آئی ہے اور ان جذبات کا اندازہ امریکہ مخالف مظاہروں اور نیٹو فورسیز پر افغان فوج کے حملوں سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے ۔ افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں مذھبی مقامات کی توہین ، امریکہ مخالف احساسات میں اضافے کی اصلی وجہ بتائی گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242