ابنا: قطر کے دارالحکومت دوحا ميں عرب ليگ کے سربراہي اجلاس ميں شام کي نشست دمشق حکومت کے مسلح مخالفين کے اتحاد کو دينے کے ساتھ ہي باغيوں کے لئے اسلحے کي سپلائي کي منظوري بھي دي گئي ہے –اجلاس ميں ايک قرار داد پاس کرکے دعوا کيا گيا ہے کہ دمشق حکومت نے بحران کے سفارتي حل کے دروازے بند کرديئے ہيں اس لئے بشار اسد کے خلاف جنگ ميں مصروف گروہوں کے لئے اسلحہ بھيجا جائے گا -عرب ليگ نے يہ دعوا ايسي حالت ميں کيا ہے کہ دمشق ميں شام کي حکومت کے تمام غير مسلح سياسي مخالفين نے قومي مذاکرات کے اجلاس ميں شرکت کي ہے اور بحران کے سياسي حل پر زور ديا ہے –عرب ليگ کے سربراہي اجلاس ميں اسي طرح تنظيم ميں شام کي نشست مسلح گروہوں کے اتحاد کو دينے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ نئي حکومت کي تشکيل تک يہ نشست شام کے مخالفين کے پاس رہے گي –يہ ايسي حالت ميں ہے کہ شام کے مخالفين کے مستعفي صدر معاذ الخطيب نے اعتراف کيا ہے کہ شام ميں دہشتگردانہ کاروائيوں ميں غير ملکي ملوث ہيں –معاذ الخطيب نے عرب ليگ کے سربراہي اجلاس کے موقع پر تيونس کے صدر منصف المرزوقي کے ساتھ ملاقات ميں کہا ہے کہ تيونس کے سيکڑوں باشندے دمشق حکومت کے خلاف جنگ ميں مسلح مخالفين کا ساتھ دينے کے لئے شام ميں داخل ہوئے ہيں –يادرہے کہ تيونس کي عدليہ نے اعلان کيا ہے کہ شام ميں جنگ کے لئے جانے والوں کے خلاف قانوني کاروائي کي جائے گي –تيونس کے اٹارني جنرل نے عوام سے اپيل کي ہے کہ تيونسي نوجوانوں کو دمشق حکومت کے خلاف جنگ کے لئے شام ليجانے والے نيٹ ورک کے بارے ميں جو بھي اطلاع ان کے پاس ہو اس سے عدليہ کو مطلع کريں –اس سے پہلے روزنامہ شرق الاوسط نے ايک رپورٹ ميں بتايا تھا کہ تيونس کي سيکورٹي فورس نے حال ہي ميں ايسے کئي گينگوں کا پتہ لگاکے ان کے اراکين کو گرفتار کيا ہے جو تيونس کے نوجوانوں کو جنگ کے لئے شام بھيجنے ميں مصروف تھے-...../169
26 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 403496
عرب ليگ نے شام ميں سرگرم دہشتگرد گروہوں کے لئے اسلحہ سپلائي کرنے کا اعلان کيا ہے -