ابنا: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقہ راجن پور میں ایک بس کے کھائی میں گرنے سے پندرہ افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوئے ہیں۔ ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈیرہ غازی خان سے راجن پور آنے والی بس جام پور انڈس ہائی وے کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔بس میں خواتین اور بچوں سمیت چالیس افراد سوار تھے، مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کر کے پندرہ افراد کی لاشیں کھائی سے نکال لیں۔لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر جام پور منتقل کیا جارہا ہے جبکہ دیگر افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سے چھ افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے بتایا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
26 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 403406
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقہ راجن پور میں بس کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت پندرہ افراد ہلاک اور بچیس زخمی ہو گئے۔