ابنا: شام کی حکومت اور عوام کے مخالف سیرین فورس کے کمانڈر ریاض الاسعد کی گاڑی میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے اور اب ان کی ہلاکت کے بارے میں متضاد خبریں ہیں، دھماکہ شامی دہشت گردوں کی آپسی لڑائي میں ہوا ہے۔ آزاد سیرین فورس کے کمانڈر کی ہلاکت میں القاعدہ دہشت گرد تنظيم سے وابستہ گروہ النصرہ ملوث ہے۔ آزاد سیرین فورس اور النصرہ دونوں شام کی حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں لیکن ان دونوں دہشت گرد گروہوں کے درمیان ہتھیاروں کی تقسیم پر اکثر لڑائی رہتی ہے۔ ادھر مخالفین کے سیاسی رہنما معاذ الخطیب نے بھی استعفی دیدیا ہے جس کے بعد شامی حکومت کے مخالفین میں شدید اختلافات رونما ہوگئے ہیں۔ شام میں مسلح دہشت گردوں کو امریکہ، اسرائيل، ترکی ، سعودی عرب اور قطر کی بھر پور حمایت حاصل ہے ترکی اور سعودی عرب کے کئی فوجی شام میں ہلاک ہوچکے ہیں۔......./169
24 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 402858
شام کی حکومت اور عوام کے مخالف سیرین فورس کے کمانڈر ریاض الاسعد کی گاڑی میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے اور اب ان کی ہلاکت کے بارے میں متضاد خبریں ہیں ، دھماکہ شامی دہشت گردوں کی آپسی لڑائي میں ہوا ہے ۔