ابنا: عراق کے بزرگ عالم دین آیت اللہ سیستانی نے کل اس ملک کے اہلسنت علماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عراقی عوام کے مابین تفرقہ ڈالنے کیلئے دشمنوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد و وحدت ملک میں تفرقہ ڈالنے کیلئےرچی جانے والی سازشوں کوناکام بنا دے گا۔عراق کے بعض اہلسنت آبادی والے صوبوں میں گزشتہ کئی مہینوں سے اغیار سے وابستہ عناصر اور دھشتگردبد امنی پھیلارہے ھیں۔جبکہ نوری مالکی کی حکومت نے احتجاج کرنےوالوں سے کہا ہے کہ وہ دشمنوں کی سازشوں میں نہ آئیں اور تشدد کو ترک کرکے پر امن طریقے سے اپنے مطالبات پیش کریں۔......./169
24 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 402837
عراق کے بزرگ عالم دین آیت اللہ سیستانی نے عراقی عوام سے کہا ہے کہ وہ اتحاد و وحدت کےذریعے دشمنوں کی سازشوں کو نا کام بناتے ہوئے متحد ہو جائیں ۔