21 مارچ 2013 - 20:30

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ اپنے تمام اختلافات حل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جان کیری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے تعلقات میں گزشتہ دہائي کی دشوار تاریخ کے باوجود اب بھی دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی اور بےاعتمادی کو ختم کرنے کے لئے موقع موجود ہے۔ جان کیری نے ایران میں نئے ہجری شمسی سال کے آغاز کی مناسبت سے اپنے اس بیان میں ایران اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات قائم کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت اور امن کو مستحکم بنانے کے لئے امریکی حکام کی خواہش پر زور دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242