21 مارچ 2013 - 20:30

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غاصب اسرائیلی حکومت کے بارے میں امریکی صدر باراک اوبامہ کے جانبدارانہ موقف پر تنقید کی ہے۔

ابنا: فلسطین کی قانون ساز اسمبلی میں حماس کے نمائندے مشیر المصری نے ایک احتجاجی مظاہرے میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا دورۂ اسرائیل، اسرائیل کی غاصب حکومت کی حمایت اور فلسطینیوں کے حقوق نظرانداز کرنے کے مقصد سے انجام پایا ہے اور حماس اس دورے کی مخالف ہے۔انہوں نے الفتح تحریک کو فلسطینیوں کے حقوق کی بازیابی کے لئے قومی آشتی کی طرف واپس آنے کی دعوت دی اور کہا کہ قومی آشتی کو تاخیر میں ڈالنے کی کوئي وجہ نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242