ابنا: نگران وزیراعلی نے مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتئ ہوئے کہا شہر کے حالات کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے۔ نگران کابینہ میں اچھی شہرت کے حامل افراد کو شامل کیا جائے گا۔سندھ میں نگران حکومت کا معاملہ حل ہوگیا۔ جسٹس ریٹائرڈزاہد قربان علوی نےمجموعی طور پرپچیسویں اور پانچویں نگران وزیراعلی سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ حلف بردادری کی تقریب گورنر ہاؤس سندھ میں ہوئی۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے زاہد قربان علوی سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد نگران وزیرالی نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلی زاہد علوی نہ کہا شہر کے حالات بہتر کرنا اولین ترجیح ہوگی۔ ساتھ زاہد علوی نے کہا کہ کوشش ہوگی نگران کابینہ میں صرف اچھے لوگ شامل ہوں ساتھ نگران وزیراعلی کی تقریب حلف بردادری میں سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ اور سابق صوبائی کابینہ کے بیشتر ارکان بھی شریک تھے۔ ان کا سابقہ رکارڈ بہت اچھا اور قابل تحصین ہے وہ ایک عوامی ادمی رہے ہیں۔.....169
20 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 401804
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان سندھ میں نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے جسٹس زاہد قربان علی علوی کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے ،جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علی علوی نے نگران وزیراعلی سندھ کا حلف اٹھا لیا۔