اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ شام میں شدت پسند مسلحہ افراد نے صوبہ حلب کے شمالی علاقہ میں کیمیائی حملے کئے جن میں ۲۵ عام شہری جانبحق ہو گئے۔اس رپورٹ کے مطابق ’’ خان العسل‘‘ علاقہ میں کیمیائی میزائیل مارے گئے جن کے نتیجہ میں ۲۵ افراد ہلاک اور ۸۶ زخمی ہوئے ہیں۔ شام کے وزیر اطلاع رسانی عمران الزعبی نے شہر حلب پر مسلحہ افراد کے کیمائی حملے کو بہت زیادہ خطرناک قرار دیا ہے اور قطر اور ترکی کو شام کے شمالی علاقے پر کیمیائی حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔روس کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شام میں مسلحہ افراد کا کیمیائی اسلحہ استعمال کرنا بہت خطرناک اور نگراں کنندہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
18 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 401408
شام میں شدت پسند مسلحہ افراد نے صوبہ حلب کے شمالی علاقہ میں کیمیائی حملے کئے جن میں ۲۵ عام شہری جانبحق ہو گئے۔