ابنا: عراقي ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے جو فوجي وردي ميں ملبوس تھے، جمعے کي رات صوبہ صلاح الدين کے علاقے الرياشي کے نزديک ايک فوجي گاڑي پر حملہ کرديا –
اس حملے ميں چھے عراقي فوجي جاں بحق اور دو ديگر زخمي ہوگئے –
اسي طرح صوبہ بابل کے مرکزي شہر حلہ کے شمال ميں بھي مسلح افراد کے حملے ميں ايک سيکورٹي اہلکار جاں بحق اور نو زخمي ہوگئے-موصل ميں بھي دہشتگردوں کے حملے ميں تين عراقي شہري جاں بحق اور دو زخمي ہوگئے –
مسلح دہشتگردوں نے اسي طرح بعقوبہ ميں بيداري کونسل کے ايک رکن کے گھر پر حملہ کرکے انہيں اور ان کے چار بيٹوں کو قتل کرديا - ايک اور رپورٹ کے مطابق کرکوک ميں ايک بم کے دھماکے ميں دو عراقي فوجي جاں بحق اور دو ديگر زخمي ہوگئے.
.......
/169