15 مارچ 2013 - 20:30

سعودی عرب کی حکومت نے مسجد الحرام کے بعض قدیم حصوں کو اس مقدس مقام کی توسیع اور تعمیر نو کے بہانے منہدم کرنا شروع کردیا ہے۔

ابنا: العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کی توسیع کے لئے آل خلیفہ حکومت کے متنازعہ منصوبے پر عمل درآمد کے سلسلے میں سعودی کارندوں نے مسجد الحرام کے تاریخی حصوں کو منہدم کرنا شروع کردیا ہے۔سعودی عرب کے اسلامی اور علمی حلقے اسلامی آثارکے سلسلے میں آل سعود حکومت کے عہدیداروں کی عدم توجہی پر ناراض ہیں اور انہوں نے مدینہ منورہ میں صدر اسلام  سے متعلق آثار کے انہدام کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔............./242