ابنا: شام کے مفتیٔ اعظم شیخ احمد بدرالدین حسون نے ایک فتویٰ جاری کیا ہے جس میں صدر بشارالاسد کی حمایت کو اندرون یا بیرون ملک رہنے والے تمام مسلمانوں (شامیوں) کا مذہبی فریضہ قراردیاہے اور کہا ہے کہ ان کی یہ حمایت فرض عین کا درجہ رکھتی ہے۔شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ان کا ایک بیان نشر کیا ہے جس میں انھوں نے تمام عربوں اور مسلمانوں پر زوردیا ہے کہ وہ شام کے دشمنوں کے خلاف جہاد کریں۔انھوں نے اس جہاد کو فرض عین قرار دیا ہے۔مفتیٔ اعظم نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ اگر عالمی برادری نے شام پر فوجی حملہ کیا تو امریکہ اور یورپ میں خودکش حملے شروع ہوجائیں گے۔انھوں نے خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والے ان علماء پر کڑی تنقید کی ہے جو بشارالاسد سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے شامی عوام کی حمایت کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
12 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 399630
مفتی اعظم کا فتویٰ: صدر بشار الاسد کی حمایت تمام مسلمانوں پر فرض ہے