12 مارچ 2013 - 20:30

واضح رہے شہید کیپٹن سید محمد عباس رضوی ٹل ضلع ہنگو میں ڈیوٹی کے دوران دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید کر دیئے گئے تھے۔علامہ سید ساجد علی نقوی کی اقتداء میں شہید کیپٹن عباس رضوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

ابنا:  علامہ ساجد نقوی کے بھائی کرنل سید علی نقی نقوی کے داماد شہید کیپٹن عباس رضوی کی نماز جنازہ میں ملک بھر سے جید علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں علامہ شیخ محسن علی نجفی، علامہ سید محمد تقی نقوی، علامہ مشتاق حسین ہمدانی، علامہ عبدالجلیل نقوی، مولانا اشفاق وحیدی، مولانا فرحت جوادی و دیگر علما نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ واضح رہے شہید کیپٹن سید محمد عباس رضوی ٹل ضلع ہنگو میں ڈیوٹی کے دوران دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید کر دیئے گئے تھے۔

.......

/169