11 مارچ 2013 - 20:30

سری لنکا میں مسلمانوں کی قومی کونسل کے چیئرمین نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے نام اپنے مراسلے میں اس ملک میں مسلمانوں کے خلاف جاری جرائم اور تشدد پر سخت احتجاج کیا ہے۔

ابنا: سری لنکا میں مسلمانوں کی قومی کونسل کے چیئرمین "آزاد سالی " نے بان کی مون کے نام اپنے مراسلے میں شدت پسند بڈھسٹوں کی جانب سے مسلمانوں کو مسلسل دھمکیاں دینے کی اطلاع دی ہے اور اس سلسلے میں سری لنکا کی حکومت کی لاپرواہی پر سخت احتجاج کیا ہے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی یکجہتی کے تحفظ کےلئے مسلمانوں کی کوششوں کے باوجود سری لنکا کی حکومت ،مسلمانوں کے خلاف جاری پرتشدد واقعات کے روکنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ مراسلے میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سری لنکا کی حکومت کو اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے مجبور کردے۔

.....

/169