10 مارچ 2013 - 20:30

ایران کے ایک مرجع تقلید آیۃ اللہ نوری ہمدانی نے کہا ہے کہ تکفیری گروہ دین اسلام کے خلاف برسر پیکار ہیں اسلئے تمام مسلمانوں کو چاہیئے کہ ان کا بہادری کے ساتھہ مقابلہ کریں ۔

ابنا: آیت اللہ نوری ہمدانی نے آج شہر قم میں ایران کی وزارت دفاع کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے دین اسلام کے خلاف دشمنان اسلام خاص طور سے وہابیت کے جرائم کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ وہابیت، اسلام کی بنیادوں اور ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف برسر پیکار ہے ۔
آیۃ اللہ نوری ہمدانی نے معارف اسلامی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تمام ادیان الہی اور انبیاء کرام (ع) خداوند متعال اور بندوں کے درمیان بندھن قائم کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اور انسان کا عقیدہ جتنا کامل ہوگا اتنا ہی اس کی شخصیت بڑھے گی ۔ انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ انسان کی زندگی کے تمام پہلو، خدا سے مرتبط ہونے چاہیئیں اسلئے کہ دین اسلام دیگر ادیان کی مانند نہیں ہے بلکہ وہ انسانی زندگی کے تمام قوانین و ضوابط کا حامل ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242