ابنا: الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی ایک عدالت نے فتنہ و فساد ایجاد کرنے کی کوشش اور غیر ملکی میڈیا کو غلط معلومات فراہم کرنے کے الزام میں ہیومن رائٹس کے دو سیاسی کارکنوں کو دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کی انجمن سیاسی اور شہری حقوق کے اراکین محمد فہد القحطانی اور عبداللہ حماد کو یہ سزا سنائی گئی ہے کہ جو انسانی حقوق کے جرائم کی تحقیقات کیا کرتے تھے۔ قحطانی کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور حماد سے کہا گیا ہے کہ وہ سیاسی سرگرمیوں کے جرم میں اپنی سابقہ قید کی باقی مدت کو گزارے اور اس کے علاوہ انہیں پانچ سال کی قید سزا سنائی گئی ہے۔ہیومن رائٹس کے سرگرم اراکین نے کہا ہے کہ ان دو کارکنوں کو سیاسی اہداف کے تحت گرفتار کیا گیا ہے کہ جس کا اصلی سبب یہ ہے کہ آل سعود سعودی عرب میں اسلامی بیداری کے فروغ سے خوف زدہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
10 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 398955
سعودی عرب کی عدالت نے ہیومن رائٹس کے دو نامور سیاسی کارکنوں کو دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔