10 مارچ 2013 - 20:30

کراچی کے علاقے لانڈھی میں پیر کو ایک مدرسہ کے قریب دھماکے میں دو افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔

ابنا: ڈان نیوز کے مطابق، کراچی کے علاقے لانڈھی میں خرم آباد میں واقع ایک مدرسہ کے قریب مبینہ طور پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا، جس کی نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نے واقعہ کے بعد متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242