8 مارچ 2013 - 20:30

ایسی حالت میں کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودی عرب کی جیلوں میں کم از کم تین ہزار قیدیوں کی موجودگی کا اعلان کیا ہے اس ملک کی آل سعود حکومت نے دو ہزار آٹھ سو قیدیوں کا اعتراف کیا ہے ۔

ابنا:  العالم کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان نے اپنے ملک کے صوبے القصیم کے سب سے بڑے شہر بریدہ میں ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی جیلوں میں اس وقت قیدیوں کی تعداد دو ہزار سات سو بہّتر ہے جن میں دو ہزار دو سو اکّیس سعودی اور باقی 41 عرب و غیر عرب ملکوں سے متعلق ہیں ۔ ایسی حالت میں سعودی حکام اپنے ملک میں سیاسی قیدیوں کی موجودگی کا انکار کر رہے ہیں جبکہ اس ملک میں تین صحافیوں کو حکومت مخالف احتجاجات کے بارے میں خبریں شایع کرنے پر گرفتار اور جیل اور ان کی ویب سائیٹوں کو بھی بند کردیا گیا ہے ۔اس سے قبل سعودی حکومت نے رائے عاّمہ کو فریب اور تشہیراتی فائدہ اٹھانے کیلئے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا اعلان اور پھر خفیہ طور پر انھیں گرفتار کئے جانے کو اپنے ایجنڈے میں قرار دیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پایان/242