7 مارچ 2013 - 20:30

عرب ذرائع کے مطابق امریکہ، ترکی اور اسرائیل شام میں مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں جبکہ ہتھیاروں کی قیمت سعودی عرب اور قطر ادا کررہے ہیں۔

ابنا: امریکہ، ترکی اور اسرائیل شام میں مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں جبکہ ہتھیاروں کی قیمت سعودی عرب اور قطر ادا کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترکی اور اردن کے ذریعہ ہتھیاروں سمیت دہشت گردوں کو شام ميں داخل کیا جارہا ہے، رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے ہاتھ پیشرفتہ ہتھیار پہنچ رہے ہیں جن کے ذریعہ وہ شامی عوام کا خون بہا رہے ہیں۔ شامی عوام اور حکومت کو کمزور کرنے کے لئے امریکہ نواز تمام حکومتیں متحد ہوگئی ہیں اور گذشتہ دو برسوں سے انھوں نے دہشت گردوں کی آشکارا حمایت اور انھیں ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ لیکن دو برس کے عرصہ میں انھیں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی کیونکہ شامی عوام اور حکومت ملکر کر ملک کا دفاع اور غیر ملکی کرائے کے دہشت گردوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔ شامی عوام کو خون بہانے میں امریکہ، سعودی عرب، قطر، ترکی اور اسرائيل شامل ہیں۔

.....

/169