4 مارچ 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے خلیج فارس عالمی کانفرنس کے نام پیغام میں کہا ہے کہ علاقے میں قیام امن اور پیشرفت کے لئے باہمی تعاون ضروری ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے خلیج فارس عالمی کانفرنس کے نام پیغام میں کہا ہے کہ علاقے میں قیام امن اور پیشرفت کے لئے باہمی تعاون ضروری ہے۔ علی اکبر صالحی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خلیج فارس کے ملکوں کو بیرونی سازشوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی قوموں کے مفادات کے مطابق قدم اٹھانا چاہیے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالم اسلام کے حالات اور اسلامی بیداری نے علاقے کی سیاسی صورتحال تبدیل کردی ہے جس کے پیش نظر علاقے کے ملکوں کا باہمی تعاون ضروری ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی طاقتیں بالخصوص امریکہ نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ علاقے کے ملکوں کے درمیان اختلافات پھیلا کر ملکوں کے اتحاد کی راہ میں روکاوٹیں کھڑی کرے۔ علی اکبر صالحی نےکہا کہ ایران نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے موقع سے ہی ہمسایہ ملکوں کے لئے اپنی نیک نیتی ثابت کی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ اکیسویں خلیج فارس عالمی کانفرنس آج سے ساحلی شہر بندر عباس میں شروع ہوئي ہے جو تین دنوں تک جاری رہے گي ۔ نائب صدر اور ملکی و غیر ملکی ماہرین اس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں