ابنا: ہندوستان کے ایک سرکاری عہدیدار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ راجہ پرویز اشرف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نئی دہلی سے چار سو کلو میٹر دور اجمیر شریف میں صوفی حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر حاضری دیں گے ۔ انکے مطابق پاکستانی وزیراعظم کی ہندوستاتی قیادت سے ملاقاتیں طے نہیں ہیں کیونکہ یہ خالصتاً ایک مذہبی اور روحانی طرز کا دورہ ہے۔ادھر پاکستان کے ایک سینیئر سرکاری عہدے دار نے بھی دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ابھی تفصیلات طے کی جا رہی ہیں۔
4 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 397015
پاکستان کے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سنیچر کو ہندوستان کا غیرسرکاری دورہ کریں گے۔