ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا کہ طالبان جنگجوؤں نے آج صبح جنوب مشرقی افغانستان میں پکتیا صوبے کے گیان ضلع میں امریکی فوجیوں کے ایک اڈے پر حملہ کیا جسکے نتیجے میں درجنوں امریکی اور افغان فوجی مارے گئے ۔
طالبان کے ترجمان نے کہا کہ اس حملے میں فوجی اڈے کے کئی حصے بھی تباہ ہوگئے۔ مجاہد نے اس حملے میں طالبان کے 5 جنگجوؤں کے مارے جانے کی بھی تصدیق کی۔
نیٹو اور افغانستان کے سرکاری ذرائع نےاس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے ۔