3 مارچ 2013 - 20:30

مصر کی اپیل کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ مصر کےسابق ڈکٹیٹرصدر حسنی مبارک پر 13 اپریل سے دوبارہ مقدمہ چلایا جائے گا۔

ابنا: مصر کےسابق ڈکٹیٹرصدر حسنی مبارک پر الزام ہے کہ انھوں نے دو ہزار گیارہ میں شروع ہونے والےمظاہروں کے دوران لوگوں کو قتل کرنے کی سازش کی تھی مظاہروں کے دوران آٹھ سو پچاس کے لگ بھگ افراد ہلاک ہوئے تھے۔گذشتہ برس جون میں انھیں عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی لیکن جنوری میں ایک عدالت نے اس فیصلے کے خلاف اپیل منظور کر لی تھی جس کا فیصلہ اب سامنے آیا ہے۔چراسی سالہ حسنی مبارک اس وقت ایک فوجی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

.......

/169