ابنا: صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج انقرہ میں جاری نجم الدین اربکان عالمی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ترکی کے سابق صدر نجم االدین اربکان کے نظریات انسان دوستی اور عدل و انصاف پر مبنی تھے اور ان کی جڑیں اسلامی عقائد میں پیوست ہیں۔ ڈاکٹر احمد نژاد نے کہا کہ ان ہی نظریات کی بنا پر انہیں سامراجی اور صیہونی حلقوں کی طرف سے چیلنجوں کا سامنا تھا جبکہ یہی نظریات علاقے کی قوموں کے نزدیک انکی مقبولیت کا سبب بنے تھے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈی ایٹ گروپ مرحوم نجم الدین اربکان کی سوچ کا نتیجہ ہےاور یہ گروپ اہم اسلامی ملکوں سے تشکیل پایا ہےجس کا ھدف عدل و انصاف پر مبنی دنیا تک پہنچنا ہے۔ انقرہ میں منعقدہ دورزہ اربکان کانفرنس میں مختلف ملکوں کی علمی شخصیتیں مرحوم اربکان کی شخصیت کاجائزہ لے رہی ہیں۔ نجم الدین اربکان ترکی کے پہلے اسلام پسند وزیر اعظم تھے۔ دین مخالف ترک فوج نے انہیں استعفی دینے پر مجبور کیا تھا۔ اسکے بعد بہت سے مسلمانوں کو فوج سے نکال دیا گيآ تھا۔
2 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 396512
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہاہےکہ ترکی کے سابق صدر نجم الدین اربکان عدل انصاف اور انسان دوستی اور اسلامی عقائد کے مطابق نظریات کے حامل تھے۔