2 مارچ 2013 - 20:30

ملائیشیا کے دارالحکومت کو الالمپور میں ۱۹مارچ کو اسلامی بینک کاری کے موضوع پر ایک کانفرنس منعقد ہو رہی ہے جس کا مقصد اسلامی بینک کاری کی صنعت کاجائزہ لینا ہے۔

ابنا: عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الفلاح انسٹی ٹیوٹ نے اپنے بیانیے میں کہا ہے کہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ۱۹مارچ کو اسلامی بینک کاری کے موضوع پر ایک کانفرنس منعقد ہورہی ہے جس میں اسلامک فنانس کے ماہرین اور دانشور شرکت کر رہے ہیں۔اس کانفرنس میں اسلامی بینک کاری کے شرعی اصول مصنوعات جدید سروسز اور اسلامی بینک کاری کو درپیش چیلنجز پربحث وگفتگو کی جائے گی۔یاد رہے کہ اس وقت اسلامی بینک کاری کی صنعت کی قدروقیمت ۴ٹریلین ڈالر ہے کہ جس نےاس سال کے دوران ۱۵ سے ۲۰فی صد تک رشد وترقی کی ہے۔