ابنا: کراچی سے ھمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج صبح سے ہی کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں اچانک تیزی آگئی۔ قائد آباد اور لسبیلہ سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں ، مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی۔ الفلاح تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد نے دودھ کی دکان پر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ماڑی پور روڈ پر 3نوجوانوں کی ہاتھ پاوٴں بندھی لاشیں ملیں جنہیں تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا ۔ بلدیہ مواچھ گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص کی جان گئی، شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ سے مدرسے کا معلم جاں بحق ہوگیا۔ گلشن اقبال میں ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3شعیہ نوجوان شھید ہوئے جن کا تعلق مجلس وحدت مسلمین سے ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کے رھنماوں نے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے دھشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا
مجلس وحدت مسلمین کے رھنماوں نے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے دھشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا