ابنا: فلسطینی خبررسان ایجنسی "وفا "کی رپورٹ کےمطابق صہیونی حکومت نے کل رات ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے گھروں اور انکی زرعی زمینوں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی اس واقعے میں ہونے والے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔صہیونی فوجیوں نے کل صبح بھی البریج کیمپ پر راکٹ حملہ کیا جس مین تین فلسطینی زخمی ہوگئے ۔دوسری جانب صہیونی فوجیوں نے غرب اردن کے کنارےمیں بھی ایک بار پھر فلسطینی مظاہرین پر حملہ کرکے 40 فلسطینیون کو زخمی کردیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے چار فلسطینی نوجوانوں کو بھی اغوا کرلیا ہے۔ کل ہونیوالے احتجاجی مظاہروں میں امن کے حامی کئی اسرائیلی اور غیرملکی شہری بھی شریک تھے۔
1 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 396131
صہیونی حکومت نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے گھروں اور انکی زرعی زمینوں کو نشانہ بنایاہے۔