28 فروری 2013 - 20:30

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی کی جانب سے ایران کے ساتھ تجارتی سلسلہ جاری رکھنےکے بعد مشخص ہوگیا ہے کہ مغربی ممالک کو ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے میں بہت بڑی ناکامی کا سامنا ہے۔

ابنا: ایران کی کمپنی ایرالکو اور دنیا کی سب سے بڑی تجارتی کمپنی گلین کور  کے درمیان تجارت کا سلسلہ جاری رہنے کےبعد مشخص ہوگیا ہے کہ مغربی ممالک کو ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائدکرنے میں سخت ناکامی کا سامنا ہے اورمغربی ممالک کے اس غیر قانونی اور غیر منطقی دباؤ کو دنیا کی کوئی بھی کمپنی اور ملک قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ رائٹرز کے مطابق مغربی ممالک نے ایران کی بینکوں اور تجارتی اداروں کو نشانہ بنایا ہےلیکن ایران مغربی ممالک کی ان پابندیوں سے عبور کرنے کے لئے نئی راہیں تلاش کررہا ہے  اور اس میں ایران کو کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔

.......

/169