25 فروری 2013 - 20:30

ایرانی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی طاقت اتنی بڑھ گی ہے کہ اب کوئی بھی دشمن ملک پر حملے کی جرات نہیں کر سکے گا۔

ابنا: ایرانی افواج کی مشترکہ کمان کے نائب سربراہ جنرل "حسین حسنی سعدی" نے گذشتہ روز پیامبر اعظم -8 نامی فوجی مشقوں کے آخری مرحلے کے موقع پر ملک کی دفاعی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ کوئی بھی دشمن ایران پر حملے کی جرات نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیامبر اعظم  فوجی مشقوں کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے شاندار فوجی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا اور یہ فوجی مشقیں، ٹریننگ اور منصوبہ بندی کے لحاظ سے بہت اہم تھیں ۔ انہوں نے مشقوں میں شریک فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انکی آمادگی اور فوجی تعلیمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

.......

/169