25 فروری 2013 - 20:30

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری ایک اعلی وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے۔

ابنا: پاکستان کے صدر آصف علی زرداری ایک اعلی وفد کے ہمراہ  بروز منگل اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے۔ صدر زرداری اس سفر میں ایران و پاکستان کے باہمی تعلقات، علاقائي اور عالمی مسائل پر ایران کے اعلی حکام کے ساتھ بات چیت اور تبادلہ خیال کریں گے۔ صدرزرداری گیس کی پاکستان کو فراہمی کے متعلق بھی ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات انجام دیں گے۔ صدرزرداری جمعرات تک ایران میں قیام پذیر رہیں گے۔

.......

/169